ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو ، ڈسٹرکٹ لیبر ویلفیئر آفیسر وقار علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسر شریک تھے۔ ڈسٹرکٹ لیبر ویلفیئر آفیسر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کی کارروائیوں کے دوران بانڈڈ لیبر کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ لیبر ویلفیئر نے رواں ماہ کے دوران کم از کم اجرت کی ادائیگی پر عمل درآمد کرانے کے لیے ضلع کے 170 اداروں کو چیک کیا، کم اجرت دینے والے اداروں کو 15 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے 30 اداروں کے چالان بھی عدالتوں میں بھجوائے جا چکے ہیں۔ رائج کردہ مزدوری پر عملدرآمد نہ کرنے والے ادارہ جات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...