الہ آباد: شہر بھر میں جگہ جگہ گیس ری فلنگ کا کام جاری‘ انتظامیہ خاموش

Nov 29, 2024

الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) شہر بھر میں جگہ جگہ گیس سلنڈروں اور گاڑیوں میں گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں سلنڈروں اور گاڑیوں میں گیس کی ری فلنگ کھلم کھلا جاری ہے ،ایک بار پھر بڑے حادثہ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اس دھندہ میں ملوث افراد کھلم کھلا یہ کام کر رہے ہیں۔شہر کی مین شاہراہوں ، بازاروں ، بس سٹینڈ اور رہائشی علاقوں میں یہ کام جاری ہے مگر انہیں پوچھنے والا کوئی بھی نہیں۔ سول ڈیفنس کے عملہ نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں ،شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کمشنر لاہور ڈویژن ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں