شیخوپورہ: ٹریفک پولیس کے ضلعی داخلی و خارجی راستوں پر ناکے‘ بھتہ وصولی جاری

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ٹریفک پولیس شیخوپورہ نے ضلع کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر مال بردار گاڑیوں سے بھتہ خوری تیز کر دی ۔ مال بردار گاڑیوںسے فی کس 500روپے وصولی شروع کر دی گئی کئی روز سے گاڑیوں میں مال لادے ضلعی کی حدود کے باہر مختلف مقامات پر کھڑے ٹرک ڈرائیورز نے راستے کھلنے پر سکھ کا سانس لیا مگر ٹریفک پولیس کی بھتہ خوری نے نئی پریشانی میں ڈال دیا بعض ڈرائیور ز نے ٹریفک پولیس کی منت سماجت یا 500روپے ادائیگی پر تکرار کی انہیں ہزاروں روپے کے چالان تھما دیئے گئے، متاثرہ ڈرائیورز کے مطابق گوجرانوالہ روڈ، بند روڈ، فیصل آباد روڈ بائی پاس، ہائوسنگ کالوبی بائی پاس، غازی مینارہ سرگودھا روڈ اور خانپور نہر ، شرقپور روڈ، مریدکے روڈ اور حافظ آباد روڈ و دیگر سڑکوں پر ناکے لگا کر ٹریفک پولیس عملہ بھتہ وصول کررہا ہے۔شیخوپورہ کی حدود کراس کرنا یا داخل ہونا بغیر بھتہ ادائیگی ممکن نہیں رہا ۔ متاثرہ ٹرک ڈرائیورز نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ شیخوپورہ پولیس کی بھتہ خوری بند کرائی جائے ۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بھتہ خوری اور بے جا چالان کاٹنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...