اسسٹنٹ کمشنر  قصور کا بے نظیر انکم سپورٹ ادائیگی سنٹر کا دورہ

 قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے بے نظیر انکم سپورٹ ادائیگی سنٹر کا دورہ کیا‘ مستحقین خواتین میں رقوم کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر زقصور عطیہ عنایت مدنی نے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں قائم بی آئی ایس پی ادائیگی سنٹر کا دورہ کر کے وہاں پر مستحق خواتین میں رقوم کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سنٹر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سنٹر پر مستحقین خواتین میں منظم و شفاف انداز میں رقوم کی تقسیم کا عمل جاری رکھیں اور سنٹر پر پینے کے پانی اور بیٹھنے کیلئے مناسب انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن