\پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کیساتھ کھڑی ہے: ریاض ڈوگر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار ملک محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلام تمام انسانیت کیلئے رحمت کا مذہب ہے اسلام میں بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا گیا ہے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو تار تار کرنے والے ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے جس کیلئے ریاستی اداروں کو کارروائیاں کرنا ہوں گی پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر و جری افواج کی پشت پر کھڑی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن