کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں امام مسجد سمیت شہری مال و زر سے محروم ہوگئے۔گذشتہ روز جامع مسجد خاص محلہ فیض مدینہ کا امام مسجد محمد عدیل سادھوکی سے واپس آ رہا تھا کہ راستہ میں ڈاکوباون ہزار روپے ،موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔نواحی گاؤں کنگر والی کے عبدال انیس سے ڈاکوئوں نے چالیس ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔منڈیالہ روڈ محلہ حیدری کے علی حیدر سے گلی جہاز والی سے نکلتے ہی دو ڈاکوؤں نے بارہ ہزار روپے موبائل اور ضروری کاغذات چھین لئے ۔محمد اعظم صدیقی میڈیکل سٹور والے نے اپنی موٹرسائیکل دکان کے باہر کھڑی کی چور لے گئے۔محلہ سلامت پورہ کے نوید علی کا لوڈر رکشہ گذشتہ رات چور لے گئے۔گاؤں بھانپور کے انس کی دکان سے چورموبائل مالیت 37 ہزار روپے لے گیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
کامونکی:ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
Nov 29, 2024