حافظ آباد:کلینک آن ویل کے تحت تیسرے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)تیسراماہانہ ہیلتھ کیمپ ڈیرہ رانا انتظار علی صدر ستھیال ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب حافظ آباد منعقد ہوا ۔ کلینک آن ویل کے کیمپ میں شوگر بلڈ پریشر ودیگر امراض کے مریضوں کا علاج کیا گیا ۔سابقہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر نے مریضوں کا پانچ گھنٹے تک معائنہ کیا ۔کیمپ میں  ڈی او انڈسٹری رانا گلفام حیدر نے  بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو بیماری بڑھنے پر اس مرض کے برے اثرات پر روشنی ڈالی ۔کیمپ میں  230 مریضوں کا مفت معائنہ اور مفت ادویات دی گئیں مریضوں میں زیادہ تر مریض بلڈ پریشر اور شوگر کے تھے لیڈی ڈاکٹر نے خواتین کا مفت معائنہ اور الڑا ساؤنڈ کیا۔ ستھیال ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدے داران رانا محمد اکبر خان ڈاکٹر زاھد نذیر نے کیمپ میں سہولیات کا جائزہ لیا ۔

ای پیپر دی نیشن