کامونکی:پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے خاتون زخمی

کامونکی (نمائندہ خصوصی )پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ نواحی علاقہ ڈیرہ جموں کا امتیاز احمد گزشتہ روز اپنا لائسنسی پسٹل صاف کررہا تھا کہ اسی دوران گولی چلنے سے اسکی بیوی نجمہ بی بی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ جسے فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اسکی بائیں ران سے گولی نکالنے کے بعد اسکی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن