گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کارپوریشن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ،گوندلانوالہ ریلوے لائن،پارکنگ اسٹینڈرڈ پر قائم غیر قانونی لنڈا بازار کیخلاف آپریشن میں 100کے قریب عارضی اڈے،ہتھ ریڑیاں سمیت دیگر تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔2تجاوزات کنندہ کو نوٹس جاری جبکہ50ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ اطراف سے دکانوں کے آگے رکھی 200کے قریب عارضی تجاوزات کا خاتمہ بھی کروادیا گیا۔
گوجرانوالہ:کریک ڈائون، 200کے قریب عارضی تجاوزات کا خاتمہ، جرمانے
Nov 29, 2024