نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کی صدارت میں دھی رانی پروگرام کی ویری فکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، انچارج اسپیشل برانچ فیض الحسن نے شرکت کی ۔تحصیل بھر سے چھ درخواستیں آن لائن وصول ہوئیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد چار درخواستوں کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ظل ہما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام کے تحت ہر جوڑے کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے کی سلامی 20 مہمانوں کا کھانا ضروری فرنیچر گھریلو استعمال کے برتن کپڑے اور دیگر اشیاء کے تحائف پیش کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ ڈویژن کے لئے 220 شادیوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ 228 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
نوشہرہ ورکاں :اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت دھی رانی پروگرام کی ویری فکیشن کمیٹی کا اجلاس
Nov 29, 2024