گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) قائمقام صدر چیمبر احمد نوید رانجھانے ادارہ المصطفی انٹرنیشنل سپورٹس گالہ 2024 میں شرکت کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی سکالر ثاقب رضامصطفائی جس طرح دنیامیں عالم اسلام کا پرچار کر رہے ہیں بلاشبہ ان کی دینی اور اصلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔کھیلوں کے فروغ کیلئے انہوں نے سپورٹس گالہ 2024 کا اہتمام کر کے معاشرے میں نوجوان نسل کیلئے صحت مندانہ کھیلوں کے فروغ کا جوسلسلہ شروع کیا ہے انتہائی قابل تعریف ہیں۔جدید دور میںصحت مندانہ سرگرمیاں ناپید، سپورٹس گالہ کا اہتمام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ المصطفی انٹرنیشنل سپورٹس گالہ 2024 بورڈ آفس گرانڈ میں ہونے والی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے دوران کیا۔اس موقع پر اراکین مجلس عاملہ سہیل بٹ،میاں عتیق،عقیل ڈار،سابق رکن مجلس عاملہ عامر شیخ سمیت قومی کرکٹر حسن علی،انعام بٹ سمیت دیگر قومی کھلاڑی بھی موجود تھے۔
نوجوان نسل کیلئے کھیلوں کا فروغ قابل تعریف ہے:نوید رانجھا
Nov 29, 2024