گوجرانوالہ: جمہوریت اور اسلامی فکر’’ چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان پر سیمینار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سوسائٹی آف اسلامک تھاٹ اینڈ کلچر (SITC)، سوسائٹی آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ پولیٹیکل لنکیجز (SIPL) اور پیس اینڈ ایجوکیشن فاونڈیشن (PEF)کے اشتراک سے گفٹ یونیورسٹی میں ایک فکری سیمینار بعنوان ’’جمہوریت اور اسلامی فکر’’ چیلنجز اور مواقع‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں تین اہم موضوعات پر کلیدی خطبات پیش کیے گئے۔ڈاکٹر محمد اکرم ورک پروفیسر اسلامیات نے’’اسلامی طرزحکمرانی کے اصول اور،ڈاکٹر محمد اقبال گوندل پروفیسر سیاسیات نے’’اسلامی معاشروں میں جمہوریت کو درپیش سیاسی چیلنجز’’ ایک تنقیدی جائزہ‘‘ڈاکٹر زینب افتخار اسسٹنٹ پروفیسر بین الاقوامی تعلقات نے ’’جمہوری بیانیوں کی تشکیل میں بین الاقوامی تعلقات کا کردار‘‘کے موضوع پر گفتگو کی ۔مہمان مقررین اور شرکا کے درمیان ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد بھی کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن