لیگی دورحکومت میں ورکرز ویلفیئر سکولز کا قیام عمل میں لا یا گیا:عمر فاروق ڈار

Nov 29, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) لیگی ایم پی اے وائس چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ ورکر ویلفیئر سکولز میں تعلیم کا معیار اعلی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے برابر ہے جہاں پر مزدوروں کے بچوں کو مفت اعلی معیار کی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز ویلفیئر سکول فار بوائز پیپلز کا لونی کے سپورٹس فیسٹیول میں فاتح کھلا ڑیوں میں انعامات تقسیم کر نے کیلئے منعقدہ تقریب  کیا۔اس موقع پر چیئرمین سندس فائونڈیشن حا جی سر فرراز ،پرنسپل  ورکرز ویلفیئر سکول فار بوائز پیپلز کا لونی محمد نوید ،اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد تقریب میں شریک تھی۔ ممبر صو با ئی اسمبلی عمر فاروق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے دورحکومت میں مزدوروں کے بچوں کو مفت اور اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے ورکرز ویلفیئر سکولز کا قیام عمل میں لا یا گیا جو کہ انتہا ئی احسن اور مزدوردوست اقدام تھا ۔

مزیدخبریں