لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انڈسٹریل کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز ریلیز کرنے سے متعلق مطالبہ تسلیم کرنے پر وزارت توانائی، پٹرولیم ڈویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اس سے صنعتی شعبہ کو بہت ریلیف ملے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لاہور چیمبر کی کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے نئے فلیش پوائنٹ سٹینڈرڈز کے رولز کو 6 ماہ کیلئے مؤخر اور تمام کنٹینرز کی روانگی کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔