معیشت میں زراعت کا 79فیصد بالواسطہ یا بلا واسطہ حصہ ہے:جمیل اختر بیگ  

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جمیل اختر بیگ نے کہا پنجاب اسمبلی سے منظور ہونیوالے زرعی انکم ٹیکس ترمیمی بل کے خدوخال زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔ ملکی معیشت میں زراعت کا 79فیصد بالواسطہ یا بلا واسطہ حصہ ہے اور سب سے زیادہ محنت اورٹیکس کسان ادا کرتا ہے۔جمیل اختر بیگ سے کسانوںکی نمائندہ تنظیم کے وفد نے ملاقات کر کے اپنے مسائل اور زرعی انکم ٹیکس ترمیمی بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا زراعت کے ساتھ لائیو سٹاک پر ٹیکس لگانا نا انصافی اور زیادتی ہے۔ حکومت کو اس بل پر کسانوں کی تنظیموں سے مشاورت کرنی چاہیے۔ زرعی لوازمات مہنگے ہونے کی وجہ سے کسان کی پیداواری لاگت پہلے ہی پوری نہیں ہوتی۔

ای پیپر دی نیشن