اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری قطر سے گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ‘ پنجاب پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو قطر سے گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری غلام مصطفٰی نے گذشتہ برس تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقہ میں شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا بعد ازاں قطر فرار ہوگیا اور ایک برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے اشتہاری غلام مصطفٰی کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور قطر پولیس کیساتھ کوارڈینیشن سے ملزم گرفتار کر لیا گیاہے۔سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم اسلام آباد ائیر پورٹ لینڈ کریگی۔ 

ای پیپر دی نیشن