ڈی جی ایل ڈی اے :96املاک سربمہراور متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار  

لاہور(نیوز رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے۔ غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 96املاک سربمہراور متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،نیو گارڈ ن ٹاؤن،فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، شادمان اور گلشن راوی میں کارروائیاں کیں۔

ای پیپر دی نیشن