لاہور(نیوز رپورٹر،خبرنگار) عوام کو معاشی طور پر با اختیار بنانے اور غربت کے خاتمے کیلئے پکا عہد کرتے ریڑھیوں کی تقسیم کی گئی۔ 1.9 ملین بجٹ سے پنجاب بھر میں 12 ہزار ماڈل کارٹز (ریڑھیاں ) شہریوں میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔ لاہور شہر میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز چیئرمین ماڈل کارٹز محمد افضل کھوکھر اور ڈی سی لاہور نے کیا۔ چیئرمین محمد افضل کھوکھر اور ڈی سی لاہور نے شادمان ماڈل بازار سے 100 ماڈل کارٹز مفت تقسیم کر کے پراجیکٹ کا آغاز کیا اور لاہور میں 19 مقامات پر ریڑھیوں کو تبدیل کر کے ماڈل کارٹز دی جائیں گی۔ چیئرمین افضل کھوکھر نے کہا غریب عوام سے روزگار چھننے کی بجائے ماڈل کارٹز فراہم کرکے معاشی طور پر مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا مضبوط، خوشحال اور مستحکم معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب کمزور اور پس ماندہ طبقات کا ہاتھ تھام لیا جائے۔ غریب ریڑھی بانوں نے مفت ریڑھیاں ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ ن لیگ کے دور ریڑھی بان محمد رمضان نے کہا غریب کے گھر کا چولہا چلتا ہے اور وہ خوشحال ہوتا ہے۔ ریڑھی ملنے سے گھر میں فاقوں کی حالت ختم ہو گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مفت ریڑھیوں کی تقسیم معاشی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
1.9 ملین بجٹ سے 12 ہزار ماڈل ریڑھیاں شہریوں میں مفت تقسیم
Nov 29, 2024