ویٹرنری یونیورسٹی میں بوائن برو سیلو سز کی روک تھام و حکمت عملی کے مو ضو ع پر نیشنل سمپوزیم  

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کی یونیورسٹی ڈائگا نوسٹک لیبا رٹری اور انسٹی ٹیو ٹ آف مائکرو بیا لو جی نے یو ایم انٹر پرا ئزز کے با ہمی اشتراک سے گزشتہ روز سٹی کیمپس لاہور میں بوائن برو سیلو سز(گائے،بھینسوں سے انسانو ں میں منتقل ہونے والی)بیما ریوں کی روک تھام اور حکمت عملی کے مو ضو ع پر نیشنل سمپو زیم کا انعقاد کیا۔ افتتا حی تقریب کی صدارت وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی،پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم، پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور باجوہ، پروفیسر ڈاکٹر عر فان احمدکے علا وہ تحقیقی کاروں، مویشی پال کسا نو ں، پبلک ہیلتھ پروفیشنلز، سٹیک ہولڈرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا برو سیلو سز لائیو سٹاک سیکٹر کیلئے ایک مہلک بیماری ہے جو دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کمی کے ساتھ مویشی پال حضرا ت کیلئے معا شی نقصا ن کا باعث بنتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...