لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ہجویری ہال داتا دربارمیں، داتا دربارترقیاتی و تعمیراتی پراجیکٹ کے امور کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ترقیاتی امور کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر کیا جائے۔ خانقاہوں اور مساجد کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے حکومت سرگرمِ عمل ہے۔ صوفیاء نے سماجی بہبود اور سوشل سکیورٹی کے عملی مظاہر دنیا کے سامنے پیش کیے۔ گزشتہ عرصے میں اوقاف نے اپنے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، گروپ ایڈوائزر مدینہ فاؤنڈیش محمد اسلم ترین، جی ایم نیسپاک عادل نذیر، میسرزانجم حفیظ کے ڈائریکٹر محمد شہزاد، ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتا دربار شاہد حمید ورک،ایکسین اوقاف صدر دفتر رانا زوہیب محمود اورمنیجرزاوقاف داتادربار شیخ محمد جمیل،طاہر مقصود و دیگر بھی موجود تھے۔سیکرٹری اوقاف نے کہا حکومت صوبہ بھرکے مزارات کو ’’ ماڈل شرائنز‘‘ کے طور پر آراستہ کر رہی ہے، جس میں سکیورٹی، صفائی اور زائرین کی سہولیات سمیت جملہ امور شامل ہیں۔ مزارات روحانی آسودگی کا ذریعہ ہیں، یہاں پر محبت واَمن اور رواداری کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔