ثانیہ عاشق کے لاہور کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں کے دورے  

 لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے لاہور کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں کے دورے کئے۔ ثانیہ عاشق نے لاہور میں بصارت سے محروم گورنمنٹ گرلز سکول برائے طالبات اور شاداب سکول برائے ذہنی معذور کا دورہ کیا۔ معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے سکولوں میں صفائی کے معیار، اساتذہ کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ثانیہ عاشق نے بصارت سے محروم طالبات کے ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا۔سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم ثانیہ عاشق نے بصارت سے محروم طالبات کے ہاسٹل کھانے کا معیار اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ثانیہ عاشق نے ذہنی معذور بچوں کیلئے جاری تشخیصی پروگرام کا بھی دورہ کیا اور ماہرین نفسیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کی ضروریات کے مطابق ان کی تعلیم کے عمل میں بہتری اور تیزی لانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ثانیہ عاشق کی زیر صدارت خصوصی تعلیم کے حوالے سے اہم اجلاس میں نظام میں بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مین سٹریم سکول سسٹم میں شمولیت کے منتظر ہیں 500 خصوصی طلبہ کو فوری طور پر تعلیمی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔500 سپیشل بچوں کو مین سٹریم سکولز میں لانے کیلئے تمام انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...