لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور سموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔ تحصیل شالیمار ٹیموں کی دورانِ نگرانی رنگ روڈ کے ساتھ محمود بوٹی کے علاقے میں کالے دھوئیں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے مکہ فاؤنڈری سائٹ کو چیک کیا۔ مکہ فاؤنڈری میں کھلے عام جلانے کا عمل جاری تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے مکہ فاؤنڈری سائٹ سے منیجر کو موقع پر گرفتار کروایا اور محکمہ ماحولیات ٹیم کو فیکٹری کا تفصیلی آڈٹ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر نے راوی پل پر فضلہ جلنے کا نوٹس لیا اور ایم سی ایل نے ٹیموں کے تعاون سے فضلہ جلنے کے عمل کو ختم کروایا۔ ڈی سی لاہور نے کہا سموگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ فصلوں کی باقیات، فضلہ جلانے اور دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔