لاہور(نیوزرپورٹر) ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام کاسمو پولیٹن کلب میں مئیر آف برنٹ لندن احمد شہزاد کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں صدر ایچ آر ایس پی عاصم ظفر نے اسلام آباد ڈی چوک میں ہونیوالے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ جس میں قیمتی انسانی جانیں فائرنگ کی نظر ہوگئی۔