لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل نے مشترکہ بیان میں کہا تحریک انصاف کا احتجاج بانی تحریک انصاف کی رہائی یا عدلیہ کی بالادستی کیلئے نہیں بلکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ موجودہ حالات میں ملک کو احتجاجی سیاست کی نہیں بلکہ معیشت کی مضبوطی کی ضرورت ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔