6نئے جوڈیشل افسروں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(خبرنگار)پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بھرتی ہونیوالے 6نئے جوڈیشل افسران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نیایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز محمد باسط جمیل ، ماریہ زمان، سول جج آنسہ یوسف، نوشابہ مشتاق، انتسام صفیر اور احمد حسین سے حلف لیا۔چیف جسٹس نے مبارکبادیتے ہوئے کہا  جوڈیشل افسران پوری لگن، محنت اور تندہی سے فرائض سرانجام دیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں منعقدہ تقریب میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبہر گل خان ،ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ محمد تنویر اکبر، سیشن جج ہیومن ریسورس محمد انوارالحق اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملک علی ذوالقرنین اعوان بھی شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن