شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کی طرف سے آئی پی پیز کے معاہدوں کی منسوخی کے لیے دائر کردہ رٹ پٹیشن کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نمبر 3 میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ آج 29 نومبر کو کرے گا جبکہ تحریک انصاف نظریاتی کی طرف سے سہیل ڈار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بنچ کے سامنے پیش ہو کر مفاد عامہ اور پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔ یاد رہے کہ ملک کی واحد سیاسی جماعت پی ٹی آئی این کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کی جانب سے عوامی قاتل منصوبوں آئی پی پیز معاہدوں کے تحت خزانہ سے لوٹ مار اور عوام کی جیبوں سے بند پاور پلانٹ کو ہونے والی کیپسٹی پیمنٹ کے خلاف ماہ جولائی میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی جس کی 5 ماہ بعد آج سماعت ہونے جا رہی ہے۔