ایاز صادق کا دورہ روس ‘ ہم منصب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(خبرنگار)اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے روس کے دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی سپیکر سردار ایاز صادق نے روس کے چیئرمین سٹیٹ ڈوما ولوڈن وکٹورو وچ کیساتھ ملاقات میں دو طرفہ پارلیمانی و اقتصادی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاسردارایازصادق نے کہا  پاکستان روس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک کے مابین تعلقات باہمی احترام و اعتماد پر مبنی ہیںسپیکر نے سٹیٹ ڈوما کے چیئرمین سے اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے روس کے دورے کی دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیاسپیکر سردار ایاز صادق نے آئندہ سپیکرز کانفرنس ماسکو میں کرانے کی تجویزدی چیئرمین اسٹیٹ ڈوما کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز سے اتفاق کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے آئندہ سپیکرز کانفرنس میں تاجر برادری کو بھی مدعو کرنے کا کہا سپیکرز کانفرنس کا آئندہ اجلاس 2025 میں ماسکو میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...