لاہور (نامہ نگار) رحیم یارخان پولیس کے ساتھ مقابلے میں درجنوں سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تھانہ صدر رحیم یار خان پولیس اغوا کے مقدمہ میں ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمدگی کے لئے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے چھڑوانے کے لیے فائرنگ کر دی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ڈاکو طارق چوہان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ خطرناک ڈاکو اغوا، ڈکیتی، چوری جیسے 22 سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا۔