جوبائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو مزید اسلحہ فراہمی کی تیاری شروع

واشنگن(این این آئی)20 جنوری کو ٹرمپ انتظامیہ کے آنے سے پہلے جوبائیڈن انتظامیہ نے ایک بار پھر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے منصوبے کی تیاری شروع کی ہے۔ متعلقہ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں 680 ملین ڈالر کی مالیت کا ایک اسلحہ پیکج تیار کیا جارہا ہے جو اسرائیل خریدے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت اسرائیل اور لبنان کے حالیہ جنگ بندی کے اعلان اور غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے کے عندیہ کے بعد سامنے آئی ہے۔ البتہ غزہ جہاں اب تک اسرائیلی فوج 70 فیصد عورتوں اور بچوں کے ساتھ 44282 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ابھی اسرائیلی جنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق، پیکج میں ہزاروں ڈائریکٹ اٹیک گولہ بارودی کٹس اور سینکڑوں چھوٹے قطر کے بم شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس اسلحہ پیکج کا پہلا جائزہ ستمبر میں کانگریس کی کمیٹیوں کی سطح پر لیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن