وزیراعظم جاپان کے مشیر مساتو کانڈا  ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدر منتخب

Nov 29, 2024

منیلا(این این آئی)جاپان کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے خصوصی مشیر مساتو کانڈا ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، وہ 24 فروری 2025 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر مساتو کانڈا کو ادارے کا 11واں صدر منتخب کر لیا ۔

مزیدخبریں