سمبڑیال+سیالکوٹ (نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخآری کی فیک ویڈیو کیس میں ملوث مرکزی ملزم علی حسن طور کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی صوبائی وزیر عظمیٰ بخآری کی فیک ویڈیو کیس میں ملوث مرکزی ملزم علی حسن طور کو گرفتاری کرلیا گیا۔ ملزم علی حسن طور کا نام ای سی ایل میں تھا، ملزم علی حسن طور سیالکوٹ ائیر پورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔