پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 3200 صحافیوں کو پلاٹ مل رہے ہیں: عظمیٰ بخاری 

Nov 29, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت ہو گئی۔ وزارت اطلاعات پنجاب اور روڈا نے اراضی کی منتقلی کے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3200 صحافیوں کو پلاٹس ملنے جا رہے ہیں۔ آئندہ چند روز میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کا پراسیس مکمل کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے 3200 صحافیوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہیں۔ تمام صحافیوں کو میرٹ کی بنیاد پر پلاٹس ملیں گے۔ اس معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایف بلاک کا مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور سی ای او روڈا عمران امین نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سلیم ساگر اور کرنل ریٹائرڈ عابد موجود تھے۔ لاہور پریس کلب کے کونسل ممبران کو فارم پریس کلب سے جبکہ نان کونسل ممبران کو ڈی جی پی آر سے ملیں گے۔

مزیدخبریں