مقبوضہ کشمیر: قابض فورسز کا کریک ڈاؤن، پرتشدد کاررو ائیاں، ٹرانسپورٹرز سمیت درجنوں نوجوان گرفتار

Nov 29, 2024

سرینگر(کے پی آئی ) مقبوـضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فوج کا وسیع علاقوں میں کریک ڈاون جاری ہے اس دوران مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروئیوں میں درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے ،  سرینگر میں جمعرات کو درجنوں ٹرانسپورٹروں کو ایک پر امن احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔ قابض افواج کا مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں کریک ڈاون جاری ہے اس دوران بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، سپیشل آپریشن گروپ اور ویلج ڈیفنس گارڈز کے اہلکاروں نے ضلع کٹھوعہ میں ایک درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوںنے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کیخلاف زبردست مظاہرے کیے۔ جموں کے علاقے اکھنور میں لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑک کی توسیع کا منصوبہ تین برس سے التوا کا شکار ہے ۔ منصوبے پر کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی روز مرہ کی زندگی شدید متاثر ہے ۔دوسری جانب بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں ایک اور شہری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ بھارتی پولیس نے  ضلع اسلام آباد کے علاقے سری گفوارہ میں محمد امین ملک کی ایک کنال اراضی اور دو منزلہ رہائشی مکان ضبط کر لیا۔  جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک کے رہنما وحید پرہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی غیر قانونی منسوخی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام کی ہر ایک معاملے سے بے دخلی کی راہ ہموار کی اور حکام کے دہرے معیار کوباقاعدہ ایک ادارہ جاتی شکل دے دی ہے۔ضلع گاندر بل میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ اہلکار گاندر بل بائی پاس پر فوجی قافلے کا ایک ٹرک الٹنے سے زخمی ہوئے۔ 

مزیدخبریں