نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے جارحانہ جنگی عزائم کے باعث خطے میں طاقت کے عدم توازن کا باعث بن رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین نیوی نے جوہری آبدوز سے ساڑھے تین ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ آئی این ایس اریہانت اور اریگھاٹ بھارتی بحریہ کے بیڑے میں دو جوہری آبدوزیں ہیں جو بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان میں سے دوسری جوہری آبدوز اریگھاٹ کو رواں برس اگست میں ہی وشاکھا پٹنم میں واقع شپ بلڈنگ سینٹر میں شامل کیا گیا تھا۔ اس قسم کی ایک اور تیسری جوہری آبدوز کو بھی لانچ کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اسے آئندہ برس شامل کیا جائے گا۔