خیبر پی کے کے کئی علاقوں میں 5.2 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے   

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔پشاور اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔علاوہ ازیں ملاکنڈ بٹ خیلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے فوراً بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔اْدھر لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس پر لوگ گھروں اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔ مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن