کوئٹہ: وزیراعلیٰ دھرنے میں پہنچ گئے، کمسن مغوی کی بازیابی کی یقین دہانی پر احتجاج 10 دسمبر تک مؤخر

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سرینا چوک پر تاجر کے نو سالہ بیٹے مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے دئیے گئے دھرنا میں گئے۔ دھرنا کمیٹی کے مطابق وزیراعلیٰ کی بچے کی بازیابی کی یقین دہانی پر دھرنا دس دسمبر تک مؤخر کر دیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پہلے دن سے مغوی بچے کی فیملی سے رابطے میں ہیں۔ ایسے واقعات  پر احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا۔ احتجاج کا حق جمہوریت میں سب کو ہے۔ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو بھی کوشش جاری رکھیں گے۔ بچے کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی جو مجھے روزانہ اپ ڈیٹ کرے گی۔ پورا بلوچستان اس وقت مغوی بچے کی فیملی کے ساتھ ہے۔ بچے کی بحفاظت بازیابی کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...