کراچی(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بنک (ADB) سے 500 ملین ڈالر کی رقم بطور قرض موصول کی ہے جو حکومت پاکستان کے "ماحولیاتی تبدیلی اور آفات سے تحفظ میں بہتری پروگرام" (CDREP) کے تحت فراہم کی گئی ہے۔ یہ رقم سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کی جائے گی، جو 29 نومبر 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے شمار کیے جائیں گے۔ ان ذخائر کی تفصیلات 5 دسمبر 2024ء کو جاری کی جائیں گی۔
ماحولیاتی تبدیلی: ایشیائی بنک سے 500ملین ڈالر کا قرض موصول
Nov 29, 2024