وسائل پر قبضہ، حقوق سلب، ہم غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں: فضل الرحمن

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے باب الاسلام سندھ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے۔ اس ملک کے کچھ تقاضے ہیں۔ ہم پاکستان کو درست سمت میں لیکر جائیں گے۔ وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے، حقوق سلب ہو رہے ہیں۔ سندھ کے وسائل پر قبضہ ہوگا تو تحریک اٹھے گی۔ میں آگے ہوں گا۔ بلوچستان کے حقوق، خیبر پی کے کے وسائل پر ان کا حق ہے، تسلیم کرنا ہوگا۔ ہم صوبائی حقوق کے علمبردار ہیں۔ اسلام  انسان کے جان و مال  کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ سندھ کے وسائل پر سندھ کے عوام اور بچوں کا حق ہے۔ کسی کو سندھ کے وسائل پر قبضے کا حق نہیں۔ عوام کو ریلیف نہیں ملا۔ پاکستان کو انارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ ہم آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے بزرگوں نے ملک کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔ مجھے کہنے لگے ترمیم آج ہی پاس ہو گی۔ میں نے کہا مسودہ دکھاؤ کیا گل کھلائے ہیں۔ تیسرے دن جا کر کالے لفافے میں ہمیں مسودہ ملا۔ حقوق کی جنگ پوری قوت سے لڑوں گا۔ ہم ملک میں غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ ایسی اسمبلی بناتے ہیں جس سے اپنے مفاد کی ترامیم کراتے ہیں۔ حکمرانوں  اور  پشت پناہی کرنے والی طاقتوں نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن