سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورسنگ پلان منظور، ایک لاکھ سے زائد افراد کو روزگار ملے گا

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورسنگ کا پلان پیش کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی۔ ستھرا پنجاب ایپ  بھی لانچ کی جائے گی۔ مانیٹرنگ کے لئے صفائی پر مامور گاڑیوں پر ٹریکر نصب ہوں گے۔ صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر مانیٹرنگ کا سسٹم قائم  ہو گا۔ ہر تحصیل میں اے سی کی سربراہی میں 6- رکنی مانیٹرنگ کمیٹی  بنے گی۔ پنجاب کی 103 تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو گی۔ 32 تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ کا عمل جاری ہے۔ پنجاب بھر میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز 3دسمبر کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کریں گی۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ سے 87 ہزار اضافی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ 21ہزار سے زائد صفائی مشینری اور 83 ہزار سے زائد صفائی آلات فراہم کیے جائیں گے۔ لاہور  کے  پندرہ لاکھ گھروں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کی جائے گی۔  500 مارکیٹوں اور 400گاؤں میں صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ صفائی ستھرائی کے لئے 540 ورکرز ہائر کیے جائیں گے۔  ہر یونین کونسل میں خصوصی بیٹ اور 10 لوڈ رکشے دیئے جائیں گے۔ مریم نوازشریف  نے ہدایت دی کہ ہر گلی محلہ میں صفائی کی کوالٹی یکساں اور بہتر ہونی چاہیے۔ پنجاب میں زیرو ویسٹ انقلاب برپا کریں گے۔ صفائی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور غفلت پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے مری میں صفائی کے انتظامات کو سراہا۔ ادھر مریم نواز شریف نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بیسٹ پرفارمنگ ایکوئٹی مارکیٹ کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ الحمد للہ! پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوئی۔ شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ سٹاک مارکیٹ کا یہ ریکارڈ سرمایہ کاروں کے غیر متزلزل اعتماد اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ سٹاک مارکیٹ کی بلندی و تیزی سمیت ہر تاریخی کام ہوتا اور عوامی فلاح کا ہر ریکارڈ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنتا ہے۔ سٹاک مارکیٹ کا لاکھ پوائنٹ عبور کرنا عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملک نے نہ صرف استحکام حاصل کیا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد دلیل ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ شہباز شریف کی پالیسیز بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ثابت ہو رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے  سٹاک مارکیٹ میں سیاسی نعرے نہیں لگوائے بلکہ موثر پالیسی کے نفاذ سے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرایا۔

ای پیپر دی نیشن