اسلام آباد(خبرنگار)وزیر اعظم کے کوآرڈنیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پولن الرجی پر بروقت قابوپانے کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں،شہری اسلام آباد کو الرجی سے پاک بنانے میں ہمارا ساتھ دیںوزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو اپنی زیر صدارت پولن الرجی کو کم کرنے کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کے حوالے سیاجلاس میں کیا۔اجلاس میں ڈاکٹر مختار برتھ نے اسلام آباد سے پولن پیدا کرنے والے درختوں کی تبدیلی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔سی ڈی اے نے پولن کی مقدار کو کم کرنے ایف نائن پارک کے علاقے میں کیے گیے اقدامات اور کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔پولن پیدا کرنے والے کاغذی شہتوت کے درختوں کو کم کرنے کے لیے مرحلہ وار منصوبہ بھی پیش کیاڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ پولن الرجی کے بروقت کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ پولن سیزن سے قبل مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراسلام آباد میں پولن الرجی پر قابو پانے کے لئے پیشگی بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔پولن الرجی پر بروقت قابوپانے کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں ۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن کا سیزن ممکنہ طور پر مارچ کے اوائل میں شروع ہوگا اپریل کے آخر تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ سرسبز و شاداب اسلام آباد کے پھلتے پھولتے درخت اور پودے زیادہ مقدار میں پولن خارج کرتے ہیں ۔سی ڈی اے کو منصوبے پر نظر ثانی کرنے اور ہوا کے رخ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیز-1 میں مزید شہری علاقوں کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو فوری اقدامات کرنے اور الرجی کیسز میں نمایاں کمی کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کریں ۔