اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وفاقی حکومت نے کنٹیجنسی کے نام پر سٹاف بھرتی کرنے پر پابندی لگا دی ہے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سرکاری اداروں اور وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کابینہ کے اس فیصلے پر فوری عمل کرے اور کسی قسم کی کنٹی جینٹ بھرتی نہ کریں اور اس حوالے سے کوئی پوسٹ کسی ادارے میں نہیں ہوگی۔