اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے ڈی چوک واقعہ پرازخود نوٹس لینے اور جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کردیا،بارکے صدر ریاست علی آزادکی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ سانحہ ڈی چوک میں سویلین پر طاقت کا بے دریغ استعمال انسانی، سیاسی اور معاشرتی حقوق کی پامالی کی پْر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ فی الفور مستعفی ہوں،سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ سانحے پر از خود نوٹس لے۔