ہنڈرڈ انڈیکس کا ایک لاکھ کی حد عبور کر لینا بڑی کامیابی ہے، رانا مشہود احمد

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہنڈرڈ انڈیکس کا ایک لاکھ کی حد عبور کر لینا بڑی کامیابی ہے ،امید ہے معاشی اشاریوں میں بہتری عوام کے لئے مزید فا ئد ہ مند ثابت ہو گی۔ جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کی ہے ، ہنڈرڈ انڈیکس کا ایک لاکھ کی حد عبور کر لینا ایک بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے سالانہ 20 فیصد کا ریٹرن دیا ہے، ملک کی بہتر معیشت کی نشاندہی سٹاک ایکسچینج کر تی ہے ۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب رواں دواں ہے ، مہنگائی کی شرح میں خا طر خواہ کمی ہوئی ہے ، امید ہے معاشی اشاریوں میں بہتری عوام کے لئے مزید فا ئد ہ مند ثابت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن