پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بھرتی ہونے والے 6  جوڈیشل افسران نے حلف اٹھا لیا 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بھرتی ہونے والے 6 نئے جوڈیشل افسران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نو منتخب جوڈیشل افسران سے حلف لیا نئے بھرتی ہونے والے 2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور 4 سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبہر گل خان، ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ محمد تنویر اکبر، سیشن جج ہیومن ریسورس محمد انوارالحق اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملک علی ذوالقرنین اعوان بھی موجود تھے چیف جسٹس نے حلف اٹھانے والے جوڈیشل افسران کو مبارکباد دی اور پوری لگن، محنت اور تندہی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی حلف اٹھانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں محمد باسط جمیل اور ماریہ زمان، جبکہ سول ججز میں  آنسہ یوسف، نوشابہ مشتاق، ا نتسام صغیر اور احمد حسین شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن