مری (نامہ نگار خصوصی) امام شہر اور جامع مسجد خلفاء راشدین کے خطیب قاری راشد اسد اللہ عباسی کے کے تایا اور خطیب کوہسار قاری سیف اللہ سیفی کے بڑے بھائی حاجی محمد ظہراب عباسی کی وفات پر مری کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوے قاری راشداسد اللہ اور قاری سیف اللہ سمیت دیگر لوا حقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے مر حوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ ایے میں مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز الحق ،جنرم سیکرٹری رجہ افضال سلیم ۔مری پریس کلب کے صدر عبالحمید عباسی ،سینیئر نائب صدر محمد اخلاق عباسی اور جنرل سیکرٹری یاسر عباسی سمیت دیگرکارکنوں نے مرحوم حاجی محمد طہراب کے درجات کی بلندی کیلئے خصوسٰ دعا کی ۔ ادھر جمعرا رات کے روز بڑی تعداد میں یہاں کے شہریوں نے قاری راشد اسد اللہ عباسی سے ان سے ملاقات کے دوران ان کے تایا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔