کلرسیداں(نامہ نگار)کلر سیداں کے قرھب پھلینہ میں تین ملزمان نے گن پوائنٹ پر محمد صغیر سے بیس ہزار روپے مالیت کا موبائل فون، پچیس ہزار روپے کی نقدی اور شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاو یزات چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء دو ہفتے قبل معمولی تلخ کلامی پر28سالہ محمد جمال بھٹی نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد ملزمان عدنان خالد اور واجد حسین سکنائے پھکڑال کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر کے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
تین ملزمان گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی ،قیمتی سامان لے کر فرار
Nov 29, 2024