منشیات کے مقدمات میں 2 مجرموں کو  مجموعی طور پر 21سال قید سخت،4لاکھ جرمانہ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں 2 مجرموں کو مجموعی طور پر 21سال قید سخت اور 4لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی،ایڈیشں ل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مجرم عمیس احمد کو 12 سال قید سخت اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی، مجرم کو دھمیال پولیس نے 1800 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مجرم عمر خان کو 9 سال قیدسخت اور 1 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی، مجرم کو آر اے بازار پولیس نے 2100 گرام چرس برآمد ہونے پر رواں سال گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن