تمام ڈپٹی کمشنر تحصیلدار اور رجسٹرار دفاتر کا دورہ ، انتظامی امور کا جائزہ لیں،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے راولپنڈی،اٹک، جہلم، چکوال اور مری کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو تحصیلدار اور رجسٹرار دفتروں کا دورہ کر کے وہاں انتظامی امور کا جائزہ اور ان دفاتر میں موصول شدہ درخواستوں کا بھی جائزہ لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، اور کہا ہے کہ دیکھیں کہ درخواستیں کتنے عرصے سے التوا کا شکار ہیں،ڈویژنل کوآرڈی نیشن کمیٹی  کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ تین دن کے بعد وہ کمشنر آفس سے آفیسر کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ان دفاتر کے معائینہ کے لئے بھیجیں گے چنانچہ اس سے قبل تمام تر انتظامات کو بہتر کر لیا جائے،ان دفاتر میں عوامی شکایات میں سے کوئی بھی فائل پراسس ہونے میں تین دن سے زیادہ کا وقت نہ لے اور اسی طرح کورٹ کیسز کو تین پیشیوں اور زایادہ سے زیادہ ایک ماہ کے اندر بھگتا دیا جائے ،ڈپٹی کمشنروزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے متعین کیے گئے KPIs پر خصوصی توجہ دیں۔سٹریٹس لائٹس، سٹرے ڈاگز، مین ہول کورز، پرائس کنٹرول اور دیگر عوامی فلاح کے کاموں پر پیش رفت جاری رکھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن