صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہےکہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔صدر مملکت آصف زرداری نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان 1967سےقبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد اور پائیدار فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی، وقار اور انصاف کیلئے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی ضمیر فلسطین میں لاکھوں لوگوں کی حالت زار نظر انداز نہیں کرسکتا، اسرائیلی قبضہ اور عالمی قوانین کی بےتوقیری خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، عالمی برادری اور سلامتی کونسل غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے۔
عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنےکیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے: صدر مملکت
Nov 29, 2024 | 12:37