سوئی سدرن گیس کو عدالتی و قانونی محاذ پر ایک اور کامیابی

Nov 29, 2024 | 17:32

ویب ڈیسک

سوئی سدرن گیس کو عدالتی و قانونی محاذ پر ایک اور کامیابی مل گئی۔ترجمان کے مطابق اسپیشل گیس یوٹیلٹی کورٹ/ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور نے ایک مزید گیس چور کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم الله ودھایو کو گیس چوری کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا. ملزم خیرپور میں سوئی سدرن کی مین سروس لائن سے گیس چوری کرکے فلور مل چلا رہا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم پر استعمال کیے گئی لوڈ کے حساب سے 10 لاکھ روپے کا جرمانه عائد کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔جج نے بیانات سننے کے بعد ملزم کو 10 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ ترجمان کے مطابق گیس چوروں کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں